Wednesday, March 8, 2017

الحمد للہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی سید المرسلین اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللہ ایک ہے
اللہ ایک ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ باپ بیٹے سے پاک ہے، وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا،  اسے اونگھ آتی ہے نہ نیند، وہ رحمٰن ہے، اسکی صفت رحیم ہے،  علم سب اسی کا ہے، کوئی اسے نہیں پا سکتا، مگر جتنا وہ چاہتا ہے (اور وہ علم عطا  فرماتا ہےاسے، جو علم کے لئے کوشش کرتا ہے)۔ وہ سچا ہے،اسکے لئے جھوٹ محال ہے، وہ  ہر عیب سے پاک ہے، زمین و آسمان کی ہر شے اسی کی تخلیق کی ہوئی ہے اور ان کا مالک ِ حقیقی بھی وہی ہے، وہ حکمت والا،  اور خبیر ہے۔ اسکے ہاں کسی کی سفارش قبول نہیں، مگر وہ بندگانِ خاص جن کو وہ اجازت عطا فرمائے، اس کا کوئی شریک نہیں،  وہ آسمان و زمین  میں موجود ہے شے کا خدا ہے۔
القرآن:
وَ اِلٰـہُکُمْ اِلٰہٌ وّٰحِدٌۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیۡمُ﴿۱۶۳﴾٪
اور تمہارا معبود ایک معبود ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہی بڑی رحمت والا  مہر بان (البقرۃ:163)
شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۙ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآئِمًۢا بِالْقِسْطِؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْعَزِیۡزُ الْحَکِیۡمُ﴿ؕ۱۸﴾
اللّٰہ نے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں  اور فرشتوں نے اور عالموں نے ، انصاف سے قائم ہو کر اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں عزت والا حکمت والا (اٰل عمران:18)
اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرْضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشْفَعُ عِنْدَہٗۤ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ؕ یَعْلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْۚ وَلَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنْ عِلْمِہٖۤ اِلَّا بِمَاشَآءَۚ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضَۚ وَلَا یَــُٔـوۡدُہٗ حِفْظُہُمَاۚ وَہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیۡمُ﴿۲۵۵﴾
اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آپ زندہ اور اوروں کا قائم رکھنے والا ، اسے نہ اونگھ آئے نہ نیند ، اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ کون ہے جو اس کے یہاں سفارش کرے بے اس کے حکم کے ، جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے اور وہ نہیں پاتے اس کے علم میں سے مگر جتنا وہ چاہے اس کی کرسی میں سمائے ہوئے ہیں آسمان اور زمین اور اسے بھاری نہیں ان کی نگہبانی اور وہی ہے بلند بڑائی والا (البقرۃ:255)
یٰۤاَہْلَ الْکِتٰبِ لَا تَغْلُوۡا فِیۡ دِیۡنِکُمْ وَلَا تَقُوۡلُوۡا عَلَی اللہِ اِلَّا الْحَقَّ ؕ اِنَّمَا الْمَسِیۡحُ عِیۡسَی ابْنُ مَرْیَمَ رَسُوۡلُ اللہِ وَکَلِمَتُہٗ ۚ اَلْقٰىہَاۤ اِلٰی مَرْیَمَ وَرُوۡحٌ مِّنْہُ ۫ فَاٰمِنُوۡا بِاللہِ وَرُسُلِہٖ ۚ۟ وَلَا تَقُوۡلُوۡا ثَلٰثَۃٌ ؕ اِنۡتَہُوۡا خَیۡرًا لَّکُمْ ؕ اِنَّمَا اللہُ اِلٰہٌ وّٰحِدٌ ؕ سُبْحٰنَہٗۤ اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہٗ وَلَدٌ ۘ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرْضِ ؕ وَکَفٰی بِاللہِ وَکِیۡلًا ﴿۱۷۱﴾٪
اے کتاب والو اپنے دین میں زیادتی نہ کرو  اور اللّٰہ پر نہ کہو مگر سچ، مسیح عیسٰی مریم کا بیٹا ، اللّٰہ کا رسول ہی ہے اور اس کا ایک کلمہ کہ مریم کی طرف بھیجا اور اس کے یہاں کی ایک روح تو اللّٰہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ  اور تین نہ کہو  باز رہو اپنے بھلے کو اللّٰہ تو ایک ہی خدا ہے ، پاکی اُسے اس سے کہ اس کے کوئی بچہ ہو اُسی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے  اور اللّٰہ کافی ہے  کارساز (النساء:171)
وَ اِلٰی عَادٍ اَخَاہُمْ ہُوۡدًا ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَکُمۡ مِّنْ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۶۵﴾
اور عاد کی طرف ،ان کی برادری سے ھود کوبھیجا ،کہا اے میری قوم اللّٰہ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں تو کیا تمہیں ڈر نہیں(الاعراف:65)
فَاِلَّمْ یَسْتَجِیۡبُوۡا لَکُمْ فَاعْلَمُوۡۤا اَنَّمَاۤ اُنۡزِلَ بِعِلْمِ اللہِ وَ اَنۡ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّسْلِمُوۡنَ ﴿۱۴﴾
تو اے مسلمانواگر وہ تمہاری اس بات کا جواب نہ دے سکیں تو سمجھ لو کہ وہ اللّٰہ کے علم ہی سے اترا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی سچّامعبود نہیں تو کیا اب تم مانو گے (ھود:14)
قُلْ مَنۡ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِؕ قُلِ اللہُ ؕ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوْلِیَآءَ لَایَمْلِکُوۡنَ لِاَنۡفُسِہِمْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا ؕ قُلْ ہَلْ یَسْتَوِی الۡاَعْمٰی وَالْبَصِیۡرُ ۬ۙ اَمْ ہَلْ تَسْتَوِی الظُّلُمٰتُ وَالنُّوۡرُ ۬ۚ اَمْ جَعَلُوۡا لِلہِ شُرَکَآءَ خَلَقُوۡا کَخَلْقِہٖ فَتَشٰبَہَ الْخَلْقُ عَلَیۡہِمْ ؕ قُلِ اللہُ خٰلِقُ کُلِّ شَیۡءٍ وَّہُوَ الْوٰحِدُ الْقَہّٰرُ ﴿۱۶﴾
تم فرماؤ کون رب ہے آسمانوں اور زمین کا تم خود ہی فرماؤ اللّٰہ ،تم فرماؤ تو کیا اس کے سوا تم نے وہ حمایتی بنالئے ہیں جو اپنا بھلا برا نہیں کرسکتے ہیں ,تم فرماؤ کیا برابر ہوجائیں گے اندھا اور انکھیارا، یا کیا برابر ہوجائیں گی اندھیریاں اور اجالا ، کیا اللّٰہ کے لئے ایسے شریک ٹھہرائے ہیں جنہوں نے اللّٰہ کی طرح کچھ بنایا تو انہیں ان کا اور اس کا بنانا ایک سا معلوم ہوا ،تم فرماؤ اللّٰہ ہر چیز کا بنانے والا ہے  اور وہ اکیلا سب پر غالب ہے (الرعد:16)
وَقَالَ اللہُ لَا تَتَّخِذُوۡۤا اِلٰـہَیۡنِ اثْنَیۡنِ ۚ اِنَّمَا ہُوَ اِلٰہٌ وّٰحِدٌ ۚ فَاِیّٰیَ فَارْہَبُوۡنِ ﴿۵۱﴾
اور اللہ نے فرمایا دو خدا نہ ٹھہراؤ ،  وہ تو ایک ہی معبود ہے تو مجھی سے ڈرو (النحل:51)
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنۡذِرٌ ٭ۖ وَّمَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّا اللہُ الْوٰحِدُ الْقَہَّارُ ﴿ۚ۶۵﴾
تم فرماؤ ،  میں ڈر سنانے والا  ہوں  اور معبود کوئی نہیں مگر ایک اللّٰہ سب پر غالب (ص:65)
وَ ہُوَ الَّذِیۡ فِی السَّمَآءِ اِلٰہٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰہٌ ؕ وَ ہُوَ الْحَکِیۡمُ الْعَلِیۡمُ ﴿۸۴﴾
اور وہی آسمان والوں کا خدا اور زمین والوں کا خدا ، اور وہی حکمت و علم والا ہے  (الزخرف:84)
اَمْ لَہُمْ اِلٰہٌ غَیۡرُ اللہِ ؕ سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا یُشْرِکُوۡنَ ﴿۴۳﴾
یا اللّٰہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے ،  اللّٰہ کو پاکی ان کے شرک سے  (طور:43)

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔