Saturday, April 1, 2017

K9 web protection


K9 Web Protection

For Windows :

                                              

K9 Web Protection ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جوآپ کے گھر میں سوشل اور الیکڑانگ میڈیا کی لگائی ہوئی فحاشی کی آگ کو بچھانے کا کام دیتا ہے. 
K9 Web Protection نہ صرف آپ کے گھر کے ماحول کو میڈیا کےبرے اثرات سے بچاتا ہے بلکہ آپ کی اہم دستاویزات جو آپ کے کمپیوٹر میں محفوظ ہوتی ہے اور آپ کو ڈر لگارہتا ہےکہ آپ کے بچے کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے نادانی میں ان فائلز کو ضائع نہ کریں تو آپ اس سافٹ وئیر کو استعمال کر کے اپنی فائلز محفوظ کرسکتے ہیں۔ 
K9 Web Protection کا سب سے بڑا فائدہ آپ کے رازوں

کی حفاظت بھی ہے آپ کی اہم دفتری فائلزجنہیں آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے علاوہ انہیں کوئی دیکھ نہ پائے تو K9 Web Protection اس کی بھی سہولت دیتا ہے۔ 
اسی طرح کاروباری حضرات ، ملازم پیشہ ورکرز ، اکاؤنٹنٹ ، بینکرز اور وہ دیگر حضرات جو کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں اس سافٹ وئیر سے اپنے کام کو خفیہ رکھنے کےلیے استفادہ کرسکتے ہیں۔ 
آیئے رضائے الہی عزوجل حاصل کرنے کےجذبہ کے تحت ہم سب اپنے گھر ،افراد خانہ ، بچوں اور معاشرہ کے لوگوں کو عریانی اور فحاشی سے بچانے کی کڑھن کے جذبہ کے ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں دلچسپی لیں اور دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود K9 Web Protection کو عام کریں
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے حکم پر عمل پیرا ہوکر گھر سے لیکر معاشرے کے ہر ہر فرد تک سنتوں کی تبلیغ کا فریضہ سرانجا م دینے کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہےاور اپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کےلیے زندگی کے ہرشعبہ میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔جیساکہ بانی دعوت اسلامی شیخِ طریقت ،امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد ا لیا س عطَّا رقادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مخصوص انداز میں سنتوں بھر ے بیانات ، علم و حکمت سے معمورمَدَ نی مذاکرات اور اپنے تربیت یافتہ مبلغین کے ذَرِیعے کچھ ہی عرصے میں لاکھوں مسلمانوں کے دلوں میں مدنی انقلاب برپا کردیاہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضان نظر سے معمور دعوت اسلامی کے95 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مجلس آئی ٹی ہے جو آپ کو آپ کے کمپیوٹر کی اسکرین پر قرآن وسنت کا پیغام پہنچارہی ہے،عریانی وفحاشی کے بھیڑ میں بھی نیکی کی دعوت عام کررہی ہے، گھر بیٹھےآپ کو اسلام کی سنہری تعلیمات سے آگاہ کررہی ہے بس صرف تھوڑی توجہ آپ اپنی آخرت کو بہتر کرنے لیے دعوت اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر ڈالیں جہاں آپ کو بےشمار علمی مدنی پھول اور تربیت واصلاح کے انمول گلدستے ملیں گے۔ اپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کے جذبہ کے تحت دعوت اسلامی کی مجلس آئی ٹی اب آپ کے بچوں کی تربیت اور اصلاح کےلیے مدنی پھولوں کا گلدستہ پیش کرتی ہے جنہیں آپ پڑھ کر نہ صرف اپنے بچے کو گمراہی کے راستے سے بچا سکیں گے بلکہ خود آپ اپنی آخرت کو بھی سدھار سکیں گے کیونکہ اولاد کی تربیت کے بارے میں آپ سے ضرور پوچھ گچھ ہوگی۔آخرت کی شرمندگی سے بچئے اور اپنے گھر میں سوشل میڈیا ،الیکڑانک میڈیا پر موجود اخلاق کو بگاڑنے والے عوامل کا سد باب کیجئےاور چھوٹے بچوں کی تربیت پر ضرور توجہ دیں کہیں ایسا نہ ہو کہ وہی بچے جنہیں آپ بچہ کہہ کر چھوڑرہے ہیں وہ کہیں اپنی عادتیں نہ بگاڑلیں۔ 
چنانچہ اپنے گھر کے ماحول کوالیکڑانک میڈیا کے نام پر جدیدیت کے برے اثرات سے بچایئے اور اپنی غیر موجودگی میں بھی اپنے چھوٹے بچوں کو غیر اخلاقی پروگرامزدیکھنے اور انٹر نیٹ کے ذریعے پھیلائی جانی والی عریاں تصویروں سے بچایئے۔ اس نیک کام میں مجلس آئی ٹی دعوت اسلامی آپ کو ایک نیا سافٹ وئیر متعارف کرارہی ہے جو آپ کو بہت جگہ کام دے گا۔ 
اس کےلیے آپ دعوت اسلامی کے ویب سائٹ پر موجود ڈاؤن لوڈ سروس میں موجود K9 Web Protection  سافٹ وئیر دیکھیں گے K9 Web Protection وہ سافٹ وئیر ہے جو آپ کے گھر کو الیکڑانک میڈیا کے ذریعے نشر کی جانے والی بے حیائی کی یلغار سےبچاتا ہے۔ آپ اس کی ذریعہ اپنے بچوں کو اخلاق سوز (اخلاق کو بگاڑنے) پروگرامز ، کاٹون کے نام پر بے شرمی پھیلانے والی تصاویر اور فیس بک کے نام پر بےحیائی اور فحاشی وعریانی سے بچاسکیں گے اور مزید یہ ہےکہ آپ کے دیگر اہل خانہ بھی اس دلدل میں پہنسنے سے بچ جائیں گے ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔