Saturday, April 25, 2020

فضائل و مسائلِ رمضان المبارک ٭ Fazail o Masail e Ramadan ul Mubarak


حضرتِ سَیِّدُنابریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِّ رَحمت ،شفیعِ امّت مالِکِ جنّت ، محبوبِ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے (حضرتِ سیِّدُنا) بِلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا،'' اے بِلال ! آؤناشتہ کریں ۔ '' تو(حضرتِ سیِّدُنا) بِلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی،'' میں روزہ سے ہوں۔تورسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ وَصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: '' ہم اپنا رِزق کھا رہے ہیں اور بِلال( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کا رزق جنّت میں بڑھ رہا ہے۔'' پھر فرمایا، اے بِلال ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ جتنی دیر تک روزہ دار کے سامنے کھانا کھایا جاتا ہے تو اس کی ہڈّیاں تسبیح کرتی ہیں اور ملائکہ اس کیلئے اِستِغفار کرتے رہتے ہیں۔''  
( ابنِ ماجہ ج2 ص 348حدیث1749)


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔