بسم الله الرحمن الرحيم
سوانح حیات حضرت امام نسائی رحمۃ الله
تعالی
نام: احمد بن شعيب بن علی بن
بحر بن سنان بن دینار
لقب: امام
کنیت: ابوعبدالرحمن
امام ابو عبد الله ذہبی نے
تذکرة الحفاظ میں اور امام ابن حجر عسقلانی نے تہذیب التہذیب میں سن پیدائش
215ہجری بتایا ہے۔ جبکہ حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی نے بستان المحدثین میں
214ہجری ذکر کیا ہے۔ امام نسائی نے اپنی پیدائش کا سال 215ہجری قرار دیا ہے۔
آپ کی پیدائش خراسان کے مشہور
شہر "نسا" میں ہوئی۔ اسی نسبت سے آپ نسائی کہلاتے ہیں۔ تاہم بعد ازاں
مصر میں سکونت اختیار کر لی تھی۔
مروج علوم کی تحصیل کے بعد علم
حدیث کے حصول کے لیے جناب قتیبہ بن سعید بلخی کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان کے ہاں آپ
کے استفادہ کا دورانیہ ایک
