معزز دوستو! حضرت امام مالک بن انس رضی اللہ عنہ وہ سب سے پہلے شخص ہیں جو دنیائے علم میں بیک وقت حدیث اور فقہ کے امام کہلائے۔ ایک طرف مغرب و مشرق میں ان کے مقلدین کا سلسلہ پھیلا ہوا ہے تو دوسری طرف امہات کتب حدیث میں سے اکثر ایسی ہیں جن کی کچھ نہ کچھ احادیث کا سلسلہ سند امام مالک تک پہنچتا ہے۔ فن حدیث میں سب سے پہلے انہوں نے باقاعدہ ایک کتاب لکھی اور اس کے بعد تصنیفات کتب حدیث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت عشق رسالت سے معمور تھی۔ مدینۃ المنورہ کے ذرہ ذرہ سے انہیں پیار تھا۔ اس مقدس شہر کی سر زمیں میں وہ کبھی کسی سواری پر نہیں بیٹھے اس خیال سے کہ ممکن ہے کبھی اس جگہ حضور پیادہ چلے ہوں پھر جس جگہ آقا پیدل چلے ہوں اس جگہ غلام سوار ہوکر چلے۔ یہ انداز محبت ہے نہ طور غلامی۔
درس حدیث کا بہت اہتمام
