Sunday, May 12, 2019

سنن ابن ماجہ مکمل عربی-اردو مترجم عبد الحکیم اختر شاہ جہانپوری | Sunan Ibne Maja Complete Arabic-Urdu


امام ابن ماجہ کا تعارف
فن حدیث کے آئمہ ستہ میں امام ابن ماجہ کا نام سب سے اخیر میں آتا ہے۔ دوسرے آٹمہ حدیث کی طرح امام ابن ماجہ نے بھی خدمت حدیث میں بڑا نام کمایا اور اپنے بے شمار مداحین پیدا کیے۔ امام ابو القاسم  تاریخ قزوین میں لکھتے ہیں کہ ابن ماجہ آئمہ  مسلمین کے ایک عظیم امام ثقہ شخصیت کے مالک اور اہل علم میں بے حد مقبول تھے۔ محدث خلیلی کہتے ہیں کہ وہ تفسیر، حدیث اور تاریخ کے بہت بڑے عالم تھے خصوصاً  علم حدیث میں تو وہ بہت بڑے ماہر اور حافظ گردانے جاتے تھے اور ان کے اقوال لوگوں کے لیے سند کا درجہ رکھتے تھے۔ علامریاقوت حموی معجم البلدان میں لکھتے ہیں کہ ابن ماجہ کا قزوین کے ممتاز آئمہ میں شمار ہوتا تھا۔ اسی طرح شمس الدین ذہبی ، شهاب الدین، ابن حجر عسقلانی، ابن خلکان، ابن ناصر الدین اور دیگر مؤرخین اور ناقدین فن نے امام ابن ماجہ کی علم حدیث میں امامت، رفعتِ  شان ، وسعت نظر، حفظِ حدیث  اور ثقاہت کا اعتراف اور اقرار کیا ہے۔ ان کی علمی اور فنی خدمات کو سراہا ہے اور شاندار طریقے سے انکے فضائل  
اور مناقب بیان کیے ہیں،
نام و نسب
امام ابن ماجہ کا پورا نام اس طرح ہے: حافظ ابوعبدالله بن یزید الربعی ابن ماجہ القزوینی  
(حافظ ابن حجر عسقلانی متوفی 852 ھجری، تہذیب التہذیب
مکمل تحریر >>

Friday, February 8, 2019

Sahih Bukhari Urdu-Arabic Complete | صحیح بخاری مکمل عربی-اردو مترجم مولانا عبد الحکیم اختر شاہجہانپوری




 نوٹ
 کتاب کے سائز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر جلد کے تین حصے کیے گئے ہیں اور مکمل کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے


صفحہ نمبر
ابواب
نمبرشمار
100
کتاب  الوحی
1
106
کتاب الایمان
2
126
کتاب العلم
3
161
کتاب الوضو
4
197
کتاب الغسل
5
210
کتاب الحیض
6
223
کتاب التیمم
7
231
کتاب الصلوۃ
8

میرے بھائیو! اس کتاب کے مصنف امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ جن کا مکمل نام "ابو عبد اللہ محمد بن اسماعیل البخاری الجعفی "ہے۔ آپ 13شوال المکرم 194ء میں ماوراء النہر کے مشہور شہر بخارا میں پیدا ہوئے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے والدمحترم اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ الجعفی عظیم محدث اور ایک صالح بزرگ تھے۔  امام ابن حبان نے ان کو طبقہ رابعہ کے ثقہ راویوں میں شمار کیا ہے۔  نیز امام ذہبی نے تاریخ اسلام اور امام بخاری نے تاریخ کبیر میں ان کا مفصل تذکرہ لکھا۔

اس کتاب کا ترجمہ فاضلِ شھیر عالمِ اہل سنت علامہ عبد الحکیم اختر شاہجہانپوری نے کیا ہے

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے علم حدیث کی عظیم خدمت کی اور امیر المؤمنین فی الحدیث کہلائے اور آپ ایسے محدث ہیں جو حافظ الحدیث بھی کہلاتے ہیں۔ نیز آپ کے اساتذہ و طلباء اور اس زمانے کے لوگ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہپر رشک کرتے تھے۔  اس زمانے میں امام احمد بن حنبل ، امام یحیٰ بن معین اور  امام علی بن مدینی رحمۃ اللہ علیہم کا فنِ حدیث میں چرچا تھا مگر جب آسمانِ علمِ حدیث پر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ  کا سورج طلوع ہوا تو تمام محدثین ستاروں کی طرح چھپتے چلے گئے۔  گو کہ امام اعظم ابو حنیفہ  رحمۃ اللہ علیہ کا مجموعہ احادیث بھی روایاتِ صحیحہ پر مشتمل تھا مگر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس بات کو واضح
مکمل تحریر >>

Friday, January 4, 2019

Mota Imam Malik Arabic&Urdu | (موطا امام مالک عربی-اردو)



           معزز دوستو! حضرت امام مالک بن انس رضی اللہ عنہ وہ سب سے پہلے شخص ہیں جو دنیائے علم میں بیک وقت حدیث اور فقہ کے امام کہلائے۔ ایک طرف مغرب و مشرق میں ان کے مقلدین کا سلسلہ پھیلا ہوا ہے تو دوسری طرف امہات کتب حدیث میں سے اکثر ایسی ہیں جن کی کچھ  نہ کچھ احادیث کا سلسلہ سند امام مالک تک پہنچتا ہے۔ فن حدیث میں سب سے پہلے انہوں نے باقاعدہ ایک کتاب لکھی اور اس کے بعد تصنیفات کتب حدیث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت عشق رسالت سے معمور تھی۔ مدینۃ المنورہ کے ذرہ ذرہ سے انہیں پیار تھا۔ اس مقدس شہر کی سر زمیں میں وہ کبھی کسی سواری پر نہیں بیٹھے اس خیال سے کہ ممکن ہے کبھی اس جگہ حضور پیادہ چلے ہوں پھر جس جگہ آقا پیدل چلے ہوں اس جگہ غلام سوار ہوکر چلے۔ یہ انداز محبت ہے نہ طور غلامی۔
درس حدیث کا بہت اہتمام
مکمل تحریر >>